مقبول خبریں
پینسل سے بھی پتلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں آگیا

چینی اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے پنسل سے بھی پتلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرا دیا۔
اسمارٹ فون کمپنی اوپو اپنے فائنڈ این 5 فولڈ ایبل کے لئے اپنی ٹیزر مہم کو تیز کر رہی ہے۔
یہ ڈیوائس 2023 میں لانچ ہونے والے اوپو فائنڈ این 3 کا سیکوئل ہے اور اب اسے فروری میں لانچ کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو کے مطابق اوپو فائنڈ این 5 لانچ کے وقت مارکیٹ میں سب سے زیادہ پریمیم فولڈ ایبل فلیگ شپ ہوگا۔
اس وقت کمپنی کا ریکارڈ یافتہ میجک وی 3 4.35 ملی میٹر موٹا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اوپو کا فائنڈ این 3 فولڈ ایبل فون چند ملی میٹر مزید پتلا ہوگا۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق فائنڈ این 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ، تین 50 میگا پکسل ریئر کیمرے اور 5900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی حمایت کرتی ہے۔