مقبول خبریں
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 خوارجی دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرکے 27 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دوران آپریشن 27 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ روز کیا گیا جب کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔
انٹر سوسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشت گرد، فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔