مقبول خبریں
خلائی ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی، پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ پرواز کیلئے تیار

خلائی ادارہ سپارکو نے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی صلاحیتوں کے فروغ دینے کیلئے میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کر لیا۔
پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے (سپارکو) نے اسپیس ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کر لیا، جس کو 17 جنوری کو خلا کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون (ای او-1) کا نام دیا گیا ہے، پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اسٹار لنک سمیت کونسے سیٹلائٹ آپریٹرز پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں؟
مزید پڑھیں:مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں پھٹنے کے بعد گم ہوگیا
ترجمان سپارکو کےمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
سپارکو کے ترجمان نے پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ کی جدید صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف قدرتی آفات، زراعت، شہری منصوبہ بندی سمیت قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
قدرتی آفات کا ردعمل: ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بڑھانا اور ہنگامی حالات کے دوران بروقت امداد فراہم کرنا۔
زراعت: بہتر پیداوار اور وسائل کے انتظام کے لیے زرعی منصوبہ بندی اور نگرانی میں معاونت۔
شہری منصوبہ بندی: شہری علاقوں کی ترقی اور انتظام میں معاونت۔
قدرتی وسائل کی نگرانی: پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کو بہتر بنانا۔