اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

اٹلی میں غیر قانونی گرفتار ہونے والے ایرانی شہری چند دنوں بعد رہا

13 جنوری, 2025 09:46

تہران:اٹلی میں غلط فہمی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ایرانی شہری محمد عابدینی چند گھنٹوں بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ایرانی عدلیہ کے میڈیا شعبے نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ اور وزارت انٹیلی جنس اور اٹلی کی انٹلی جنس سروس کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں محمد عابدینی کے لیے پیش آنے والے مسئلے کو حل، غلط فہمی کو دور اور انہیں رہا کردیا گيا۔

مزید پڑھیں:ایران نے جدید ترین ڈرونز تیار کرلیے، صیہونی حکومت خوف کا شکار

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے شہری محمد عابدینی نجف آبادی کی رہائی اور اٹلی میں حراست کے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز اٹلی کے ذرائع ابلاغ نے بھی تہران اور روم کے انٹیلی جنس اداروں کے مابین مثبت اور بڑھتے تعلقات کی جانب اشارہ کیا تھا۔

اطالوی وزارت انصاف نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر محمد عابدینی نجف آبادی کی گرفتاری کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایرانی شہری کی رہائی تہران کی جانب سے اطالوی صحافی سیسیلیا سالا کو رہا کرنے کے فیصلے کے بعد ہوئی، جسے ایرانی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ سالا کو لے جانے والا طیارہ تہران سے ’سفارتی اور انٹیلی جنس چینلز کے ذریعے گہرے کام‘ کے بعد اس کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے کے بعد روانہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا کی درخواست پر مبینہ طور پر 3 امریکیوں کی ڈرون حملے میں ہلاکت پر اٹلی میں ایرانی تاجر محمد عابدینی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top