اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

عمران خان کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

11 جنوری, 2025 14:57

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان  نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائرکی ہے،  جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔

درخواست میں سابق وزیراعظم نے اپنے خلاف مقدمات کو ‘سیاسی انتقام’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دو سال سے ‘سیاسی استحصال’ کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے کئی وہ ‘من گھڑت’ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

عمران خان نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور کی جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی نے حقائق کے برعکس ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top