ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

غزہ میں شہادتیں کتنی ہوئیں؟ رپورٹ کے انکشاف نے رونگٹے کھڑے کردیے

10 جنوری, 2025 20:28

گزشتہ برس 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر قابض صہیونی حکومت سینکڑوں فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اُتارنے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد وزارت صحت کی رپورٹ سے 40 فیصد زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جسے رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا، عرب ممالک کی مذمت

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کے پہلے 8 مہینوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ سرکاری ہلاکتوں کی تعداد سے تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔

جمعرات کو دی لانسیٹ طبی جریدے کی طرف سے شائع ہونے والی یہ رپورٹ فلسطینی وزارت صحت اور اس کے آن لائن سروے اور سوشل میڈیا کے مرنے والوں کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ حماس نے مزید 3 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا

مطالعے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان، 55 ہزار 258 سے 78 ہزار 525 فلسطینیوں کی زخمی سے چُور ہونے اور بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے شہادتیں ہوئیں۔

تاہم وزارت صحت کی جانب سے 30 جون تک وزارت نے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار 877 بتائی تھی۔

مزید پڑھیں: جنگ زدہ غزہ اور لاس اینجلس کی حیران کن مماثلت! صارفین حیران

ایک محتاط تخمینے کے مطابق اس تاریخ تک شہادتوں کی تعداد 64 ہزار 260 ہے جو کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے سے پہلے کی آبادی کا تقریباً 3 فیصد ہے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top