مقبول خبریں
پرائیوٹ حج پیکج کتنے لاکھ روپوں کا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دیدی۔
جی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی جبکہ حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
وزارت کی جانب سے نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری حج 2025؛ درخواستیں جمع نہ کرانے والوں کیلئے خوشخبری
ترجمان کا کہنا تھا کہ اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج "حج پالیسی فامولیشن کمیٹی” سے منظور کروانا ہوگا، حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ نجی عازمین حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔