مقبول خبریں
پاراچنار میں ٹرکوں پر لدا امدادی سامان مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
خیبرپختونخواہ کے ضلع کُرم میں امن معاہدے کی تکمیل کے باوجود پاراچنار کی ٹل شاہراہ نہ کھل سکی۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں ٹل میں اشیائے خورونوش لے کرجانے والای گاڑیوں کے قافلے شاہراہ کی بندش کے باعث کھڑے ہیں، جس کے باعث گاڑیوں پر لدا امدادی سامان مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مقامی افراد نے جی ٹی وی کو بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خورونوش اور ضروری سامان خریدنے میں دشورای کا سامنا ہے جبکہ گھروں میں لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: ضلع کُرم پاراچنار کی اہم شاہراہ 3 ماہ بعد بھی نہ کُھل سکی
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 3 مہنیوں سے زائد ہوگئے ہیں ہم کھانے پینے کے سامان کو ترس گئے ہیں، ادھر حکومت نے جو اشیائے خورونوش سے لدے ٹرک بھیجے ہیں، وہاں کئی بااثر افراد سامان فروخت کررہے ہیں اور مجبوری کے باعث ہم خریدنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوگئے
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک شخص نے بتایا کہ ٹماٹر 600، پیاز 500، آلو 250 اور ہری مرچ ایک ہزار روپے فی کلو فروخت کی جارہی جو عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔
علاقے میں تاحال گیس سلنڈرز، پیٹرول، چینی اور ادویات سمیت پرچون کا سامان ناپید ہوچکا ہے جبکہ نانبائی، دکانیں اور ریسٹونٹ بھی بندہیں۔