مقبول خبریں
فلسطینی ڈاکٹرز موبائل فونز کی ٹارچ میں سرجریز کرنے لگے، ویڈیو وائرل
غزہ میں اسرائیلی مظالم اور اسپتالوں پر بمباری کے بعد تباہی کے باعث فلسطینی ڈاکٹرز موبائل فونز کی ٹارچ میں سرجریز کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ فلسطینی پٹی کے اسپتالوں کو طبی سامان اور جنریٹرز کیلئے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز سرجریز کیلئے موبائل فونز کی ٹارچ کا استعمال کررہے ہیں۔
فلسطینی معالج منار فیاض نے بتایا کہ اسپتالوں پر بمباری اور ناقص انتظامات ہونے کے باوجود ڈاکٹرز اپنی مدد آپ کے تحت مظلوموں کی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنگ زدہ غزہ اور لاس اینجلس کی حیران کن مماثلت! صارفین حیران
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کا بیٹا مردہ خانے کے باہر زار و قطار رو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کمال عدوان اسپتال "اب خالی” ہزاروں زخمیوں کی زندگیاں خطرے میں
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ غم زدہ شخص مردہ خانے کے بند دروازے سے جھانک رہا ہے، رو رہا ہے اور بار بار اپنی ماں کو کانپتی ہوئی آواز میں پکار رہا ہے۔
View this post on Instagram