ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

کون سا اداکار اب فٹنس ٹرینر سے شادی کرنے جارہا ہے؟

10 جنوری, 2025 18:30

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان مبینہ طور پر فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی رحمان خان مارچ 2025 میں نصرت کے ساتھ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی تقریب کراچی میں ہونے کی توقع ہے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی سے لے کر کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کے بعد اب علی رحمان کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران اشرف کس بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ کام کے خواہشمند ہیں؟

اس سے قبل گزشتہ انٹرویو میں علی رحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ابھی شادی نہیں کررہا، مجھے دوستوں کے ساتھ سیلفی لینا پسند ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ قیاس آرائیوں سے کہانیاں بنانا پسند کرتے ہیں چونکہ ہم سیلبریٹیز ہیں تو ایسا ہوتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا

قبل ازیں علی رحمان اور نصرت ہدایت اللہ کی وائرل سیلفی کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش کررہی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top