ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

سرفراز کے سامنے بدتہذیبی کرنیوالے فہام پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل

10 جنوری, 2025 17:26

سابق کپتان سرفراز احمد کے سامنے بدتہذیبی کا مظاہرہ کرنیوالے سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر کے بیٹے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں شامل ہوگئے۔

پی ایس ایل حکام کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کے صاحبزادے اور انڈر 19 کرکٹر فہام الحق کو پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں مقامی کھلاڑیوں کی انتہائی متوقع فہرست کی نقاب کشائی کی، جس میں حنین شاہ، عبید شاہ، انڈر 19 کپتان سعد بیگ اور شمائل حسین کئی قابل ذکر نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کے سامنے بدتہذیبی پر مصباح الحق کا بیٹا تنقید کی زد میں

دوسری جانب فہرست میں شامل نسیم شاہ کے بھائیوں نے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے تیسری بار ٹرافی جتوائی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا ایڈیشن اپریل اور مئی میں شیڈول ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ سرفراز کتنے سالوں بعد پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ بنے؟

ایشیاکپ انڈر-19 میں نہایتی ناقص کارکردگی کے باوجود فہام کو پی ایس ایل کی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیے جانے پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سابق کپتان مصباح الحق کے بیٹے اور انڈر-19 کرکٹر فہام الحق بھی انکے برابر میں بیٹھے نظر آرہے تھے تاہم سرفراز کی طرف پاؤں رکھ بیٹھنے پر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top