مقبول خبریں
عمران اشرف کس بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ کام کے خواہشمند ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
عمران اشرف نے اپنے مزاحیہ پروگرام میں مداح کے سوال پر اپنی اس خواہش کا ذکر کیا۔ پروگرام کے دوران ایک مداح لڑکی نے عمران اشرف اور مہمان اداکار آغا مصطفیٰ حسن سے پوچھا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس پر عمران اشرف نے نہ صرف ایک پاکستانی بلکہ بھارتی اداکارہ کا بھی نام لیا۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اب تک معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوش قسمتی ہوگی۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا
اسی دوران عمران اشرف نے واضح کیا کہ وہ شدت سے چاہتے ہیں کہ ان کا اگلا پروجیکٹ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ہو۔
عمران اشرف کی یہ خواہش مداحوں نے سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں، جس پر انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ ان کی حقیقی خواہش ہے۔
مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی آگ نے کِن ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر جلا کر راکھ کردیے
ان کی اس گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جہاں مداحوں نے دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع دینے کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، جو بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔