مقبول خبریں
ویڈیو: صیہونی فوج کو جنگی میدان میں بڑا نقصان
یمن اور فلسطینی مزاحمتی تنظمیوں کے حملوں سے گھبرائی قابض صیہونی فوج کو غزہ میں جانی کے بعد شدید مالی نقصان بھی ہونے لگا۔
شمالی غزہ میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے جنگجوؤں نے صیہونی فوج پر حملہ کرکے ان کے فوجی ٹینکوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
القدس بریگیڈ نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں ان کے جنگجوؤں کو شمالی غزہ میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں اسرائیلی فوجی ٹینکوں کے راستے میں ٹینک شکن بم نصب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں عین اس لمحے کی عکاسی کی گئی ہے جب اسرائیلی گاڑیوں کو بارودی سرنگ وں کے ڈھیر میں لے جا کر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ
فوٹیج میں دھماکے کے لمحے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جو دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔