مقبول خبریں
یمن نے متنازع علاقے میں 3 ڈرونز لانچ کردیے، اسرائیل سائرن سے گونج اٹھا
![یمن نے متنازع علاقے میں 3 ڈرونز لانچ کردیے، اسرائیل سائرن سے گونج اٹھا](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2025/01/ezgif-2-3ccfcf942d.webp)
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یمنیوں نے جمعے کی علی الصبح صیہونی افواج کے ٹھکانوں پر تین ڈرون داغے ہیں۔
عبرانی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی فضائیہ نے یمن سے داغے گئے دو ڈرونز کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا کہ ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد مغربی نیگیو میں فضائی حملے کے سائرن کو فعال کردیا گیا۔
چینل 12 کا کہنا ہے کہ مغربی نیگیو میں سائرن بجانے والے ڈرون کو ممکنہ طور پر یمن سے لانچ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز بعد میں ایک رپورٹ میں کہا کہ تین ڈرون ممکنہ طور پر کی جانب سے داغے گئے تھے۔
صیہونی فوج نے کہا کہ فضائیہ نے جمعرات کی شام یمنی حکومت پر مبینہ طور پر داغے گئے تین ڈرونز کو مار گرایا، یہ یمنیوں کی جانب سے چند دنوں میں کیا جانے والا پہلا حملہ ہے۔