مقبول خبریں
لنڈے کی جیکٹ سے کتنے پاؤنڈز نکلے؟ عاصم محمود نے دلچسپ قصہ سنادیا
معروف اداکار اور میزبان عاصم محمود نے انکشاف کیا کہ انہوں نے لنڈے سے ایک جیکٹ خریدی جس میں سے انہیں 100 پاؤنڈز کا ایک نوٹ ملا۔
عاصم محمود نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔
ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے کالج میں سردیوں میں نیلے رنگ کا سویٹر، کوٹ یا جیکٹ پہننے کی اجازت تھی۔
عاصم محمود نے بتایا کہ جب سردی بڑھی تو انہوں نے سوچا گھر جا کر والدین سے کہیں گے کہ نیلے رنگ کا سویٹر یا جیکٹ لا دیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیالکوٹ کے گورنمنٹ کالج آف کامرس سے بی کام کیا ہے، اس کالج کے قریب ہی لنڈا بازار لگا کرتا تھا جہاں انہیں ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آئی اور انہوں نے وہ جیکٹ خرید لی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عاصم محمود کا کہنا تھا کہ بہت ساری جیبوں والی جیکٹ کی قیمت محض 150 روپے تھی جسے وہ صرف 100 میں خرید کر گھر لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گھر آتے ہی جیکٹ کو مشین میں ڈال دی اور سکھانے کے بعد جب میں استری کر رہا تو مجھے ایک خفیہ جیب نظری آئی، اس جیب کو تلاش کیا تو اس میں سے 100 پاؤنڈز نکلے۔
اداکار نے بتایا کہ اگلے دن انہوں نے پاؤنڈز کو کرنسی ڈیلر سے ایکسچینج کروایا تو اس کے بدلے انہیں 9 ہزار روپے ملے تھے۔