ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

کیا مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے؟

10 جنوری, 2025 12:53

سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقی ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی سے متعلق حالیہ افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان رپورٹس کو ‘بے بنیاد’ قرار دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مراد علی شاہ 2029 تک وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے کردار میں رہیں گے۔

ناصر شاہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبے میں قیادت کی تبدیلی کے بارے میں بڑھتی ہوئی سیاسی بحث جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے عوام کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور سپلائی میں خلل جیسے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں بالخصوص سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں ہونے والی بہتری پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم شہر قائد کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ  نے کراچی کو سکھر سے ملانے والی موٹر وے کی تعمیر کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شامل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top