مقبول خبریں
حضرت علی اصغرؑ کا یوم ولادت عقیدت و احترام کیساتھ آج منایا جا رہا ہے
آج کربلا کے کمسن ترین شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
آ دنیا بھر میں آپ کی ولادت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے جبکہ کربلا میں آج کی مناسبت سے ہزاروں عاشقان روضہ امام حسین علیہ السلام پر آپ کے کمسن فرزند کی ولادت کا جشن منا رہے ہیں۔
آپ 60 ہجری قمری کو اس دنیا میں تشریف لائے، آپ کو علی اصغر، طفل صغیر، شیر خوار، شش ماہہ، باب الحوائج، طفل رضیع کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔
شہزادہ علی اصغرؑ نے زندگی کے صرف چھ ماہ ہی دیکھے اور یہ وقت بھی سفر میں گزرا، آپ کی ولادت نو رجب کو ہوئی اور چند روز بعد حالات نے امام حسینؑ کو مدینہ سے ہجرت کروائی، آپ دوران سفر مکہ گئے یہاں تک کے دو محرم کو کربلا پہنچے۔۔
تاریخ نےحضرت علی اصغر علیہ السلام سے زیادہ مظلوم شہادت کسی کی بھی نہیں دیکھی۔آپ کو عاشور کے دن آپ کے والد گرامی کی آغوش میں حرملہ نے اس وقت تیر مارا جب وہ آپ کی تشنگی بجھانے کے لئے پانی کا تقاضہ کر رہے تھے۔
امام عالی مقام نے آپ کے معصوم سے جسد کو خیمہ گاہ کے نزدیک قبر کھود کر سپرد خاک کیا تھا۔