ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

لبنان میں آرمی چیف ملک کے نئے صدر منتخب

10 جنوری, 2025 09:39

اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے لبنان میں آرمی چیف کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل جوزف عون کو 128 رکنی پارلیمنٹ میں 99 ووٹ ملے، نومنتخب صدر نے بیروت سمیت لبنان میں حملوں سے متاثرہ علاقوں کی ازسرنو تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے نئے صدر کے لیے سلیمان فرنجیہ کی حمایت کی تھی تاہم وہ جوزف عون کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کے دوران بیروت میں تعینات امریکی سفیر لیزا جانسن بھی موجود تھی اور کہا کہ وہ جوزف عون کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوزف عون کو وسیع پیمانے پر امریکا اور سعودی عرب کے پسندیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور وہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ نے 2 سال کے دوران 12 بار ملکی صدر کے انتخاب کی کوشش کی لیکن کسی بھی امیدوار کو اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top