مقبول خبریں
دشمن ملک بھارتی فضائیہ کے پاس جدید لڑاکا طیارے نہ ہونے کا انکشاف
بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے تیجاس لڑاکا طیاروں کی سروس میں فراہمی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل نے اپنی ہی دفاعی مصنوعات تیار کرنیوالی کمپنی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ تیجاس لڑاکا طیاروں کی سروس میں فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے۔
ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا کہ 2009-2010 میں آرڈر کیے گئے 40 طیاروں کی پہلی کھیپ ابھی پوری طرح سے فراہم نہیں کی گئی، ہمیں پیداوار کو بڑھانا ہوگا اس پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ورنہ بھارت کے مخالف، خاص طور پر چین اس صورتحال کا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: خالصتان تحریک کے رہنما کا پاکستانی گُن گانا بھارت کا آگ لگاگیا
انہوں نے کہا کہ پہلا تیجاس جیٹ 2001 میں اڑا تھا لیکن بھارتی فضائیہ میں اسکی پہلی شمولیت 15 سال بعد 2016 میں شروع ہوئی تھی۔ اسی طرح 1984 میں ہم نے تصور کیا تھا کہ طیارے مقامی سطح پر بنائیں گے لیکن 17 سال بعد 2001 میں اس عمل کا آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں: بھارتی فورسز کی قرآن مجید کی بےحرمتی کی ناپاک جسارت
اے پی سنگھ نے مزید کہا کہ 2024 میں ہمارے پاس پہلے 40 طیارے بھی نہیں، یہ ہماری پیداواری صلاحیت ہے، ٹیکنالوجی میں تاخیر ٹیکنالوجی سے انکار ہے، وقت پر چیز نہیں ملی تو اسکا کیا فائدہ؟۔