مقبول خبریں
نسیم، شاہین کی قومی ٹیم سے چھٹی ہونے کا امکان، مگر کیوں؟
جنوبی افریقا کیخلاف شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے 2 اہم فاسٹ بولرز کی چھٹی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے مہمان ٹیم دو روز قبل پاکستان پہنچ چکی ہے۔
قومی ٹیم کے ویسٹ انڈیز کیخلاف ممکنہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا جاسکتا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان کرکٹرز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
اسکواڈ میں کون ان کون آؤٹ ہوسکتا ہے؟
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار صائم ایوب اس سیریز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیش؛ بھارت میڈیا پھر منفی پروپیگنڈا پھیلانے لگا
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں صائم کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔کپتان شان مسعود شفیق اور بابر اعظم کے ساتھ ملکر پاکستان کا ٹاپ آرڈر بنائیں گے جنہوں نے دورہ جنوبی افریقا میں شاندار اننگز کھیلی تھیں۔
اس کے علاوہ مڈل آرڈر میں کامران غلام، سعود شکیل اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سلمان علی آغا ہوم گراؤنڈ اور پچ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے تاہم یہ امکان بھی ہے کہ سلمان علی آغا کو چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے آرام کا موقع دے کر اُن کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں جگہ دی جائے۔
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے لیے کوئی جگہ نہیں؟
جہاں شاہین آفریدی ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، وہیں ان کے دیرینہ ساتھی نسیم شاہ کو بھی آئندہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقا میں شاندار باؤلنگ کرنے والے محمد عباس ممکنہ طور پر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔
شاہین اور نسیم کی غیر موجودگی میں میر حمزہ اور خرم شہزاد ممکنہ طور پر فارم میں محمد عباس کے ساتھ پاکستان کی تیز رفتار بیٹری کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح سمیٹنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے ساجد خان اور نعمان علی کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ
شان مسعود (سی)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (ڈبلیو کے)، آغا سلمان، میر حمزہ، محمد عباس، نعمان علی، ساجد خان، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان (ڈبلیو کے)، محمد ہریرہ ، قاسم اکرم