ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

خالصتان تحریک کے رہنما کا پاکستانی گُن گانا بھارت کو آگ لگاگیا

09 جنوری, 2025 19:19

خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی تو بھارت تلملا اُٹھا۔

سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس” کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔

خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فورسز کی قرآن مجید کی بےحرمتی کی ناپاک جسارت

گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے مغربی، مشرقی سرحدوں پر مسلح سیکیورٹی دستے تعینات کردیے

گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی تائید کی، بروقت اور قابل ستائش ہے” پاکستان کا کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حق میں موقف سکھوں کی خالصتان کے لیے جمہوری جدوجہد کی حمایت کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

سکھ رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی تائید عالمی برادری کو یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ مظلوم اقوام کی آزادی اور انصاف کے لئے جدوجہد کی اخلاقی اور قانونی اہمیت کو تسلیم کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top