مقبول خبریں
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘کبھی میں کبھی تم’ ڈرامے سے بھارت میں مقبولیت حاصل کرنیوالی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ہی 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بناڈالا۔
وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستان کی واحد سیلبریٹی ہیں، اس فہرست میں عائزہ خان کا دوسرا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے ”پنڈت” بننے کی خواہش ظاہر کردی
اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکار بادشاہ اور دلجیت دوسانجھ کیساتھ انکے کنسرٹ میں شرکت کرتی دیکھائی دیں جس نے کئی مرتبہ ڈیٹنگ سے متعلق خبریں بھی بنائی تاہم دونوں گلوکاروں نے انہیں اپنا دوست قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کے رقص نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا، ویڈیو وائرل
ہانیہ عامر کو سی این این نے "پاکستان میں جنریشن زی کی پہچان” قرار دیا ہے اور وہ "دنیا کے ٹاپ 50 ایشیائی سیلبریٹیز” میں 9ویں نمبر پر ہیں۔