ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

چیمپئنز ٹرافی؛ کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟

09 جنوری, 2025 17:50

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔

جی ٹی وی کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ پی سی بی نے میچز کہاں منتقل کیے؟

اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پڑھاؤ ڈالیں گی، پڑوسی ملک افغانستان کی ٹیم بھی فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی آئے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر ٹیم کو 2 آبشنل پریکٹس میچز دے گی، ٹیمیں پریکٹس میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں آئی سی سی کو براہ راست آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top