ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

تدفین کیلئے قبر کی قیمت کیا ہوگی؟ میئر کراچی کے اعلان کردیا

09 جنوری, 2025 16:30

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدمین کیلئے سرکاری نرخ مقرر کردیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کیلئے 14 ہزار300 روپے نرخ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنےکا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کتے، گدھے اور مینڈک کا گوشت فروخت ہونے لگا

شہری قبرستان میں تدفین کیلئے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ کریں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کردی ہے، کسی کو بھی کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنےکی اجازت نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top