مقبول خبریں
جنگلات میں لگی آگ نے کِن ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر جلا کر راکھ کردیے
امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے مشہور ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیل رہی ہے جس نے ہزاروں ایکڑ اراضی اور رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
جنگل میں لگنے والی آگ کے سبب ہالی ووڈ اداکاروں سمیت کئی مشہور شخصیات کے گھر بھی راکھ کر ڈھیر بن گئے ہیں، ان میں نامور امریکی اداکار و پروڈیوسر جیمی لی کرٹس، اداکارہ پیرس ہلٹن، گلوکارہ مینڈی مور، کیری ایلویس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا؛ جنگلات میں لگی آگ سے اربوں ڈالرز کا نقصان، ہزاروں گھر جل گئے
کیلی فورنیا کے سابق گورنر و اداکار آرنلڈ شوارز کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ماریہ شریور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: انسانی حقوق کا چمپیئن امریکہ موت کے کاروبار میں سرفہرست نکلا
اداکار جیمز ووڈز کو بھی آگ کے سبب اپنا گھر چھوڑنا پڑا، انخلا سے قبل انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے گھر کے ارد گرد آگ لگی نظر آ رہی ہے۔
اداکارہ مینڈی مور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم سے بہت کچھ چھن گیا ہے، ہم ٹوٹ چکے ہیں’۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram