ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ’ایونٹ فیچر‘ متعارف

09 جنوری, 2025 16:01

واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا جوکہ نئی اپڈیٹ میں دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کی تازہ اپ ڈیٹ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو انفرادی چیٹس میں ایونٹس تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو پہلے متعارف کرائے گئے ایونٹ شیڈولنگ فیچر کو مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں صارفین کی مدد کیلئے نئے ٹول کا اضافہ

مزید پڑھیں:واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ایونٹ تخلیق کے عمل میں ایک لازمی نام فیلڈ، ایک اختیاری وضاحت، ایک تاریخ ، اور اختتامی وقت کی وضاحت کرنے کی صلاحیت شامل ہوگی۔ اس فیچر سے صارفین کسی مقام کو شامل کرسکتے ہیں یا ایونٹ کو آڈیو یا ویڈیو کال سے لنک کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ چیٹ میں ایک بار ایونٹ بنانے کے بعد یہ خود بخود چیٹ میں دوسرے شرکاء کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا، جس کے پاس دعوت نامہ قبول کرنے یا مسترد کرنے کا اختیار ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top