ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

پی ایس ایل 10: سابق انگلش بولر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

09 جنوری, 2025 16:09

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف کو لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

54 سالہ ڈیرن گف نے گزشتہ سال گلوبل سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا۔

گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم  نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنلکے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ڈیرن گف 2020 میں انگلینڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ اور یارکشائر کے منیجنگ ڈائریکٹر آف کرکٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایک بیان میں ڈیرن گف نے کہا کہ پی ایس ایل ایک غیر معمولی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے، لاہور قلندرز میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم اپنے مداحوں کی حمایت سے اس سیزن مسابقتی کرکٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیم کے ڈائریکٹر ثمین رانا نے فرنچائز کے ساتھ ڈیرن گف کی پچھلی کامیابی کو تقرری میں ایک اہم عنصر قرار دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top