ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

سری لنکا میں بدھ راہب کو اسلام کی توہین کرنا مہنگا پڑ گیا

09 جنوری, 2025 15:09

سری لنکا کی ایک عدالت نے اسلام کی توہین اور مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں ایک سیاسی طور پر بااثر بدھ راہب کو دوسری بار جیل بھیج دیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گالاگوڈاٹے گناسارا  نامی انتہا پسند اور اسلام مخالف بدھ راہب کو جمعرات کے روز اسلام کے خلاف بیان دینے پر نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

اس سے قبل اسے گزشتہ سال سری لنکا کے اقلیتی مسلمانوں کی توہین کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

گالاگوڈاٹے گناسارا چار سال کی سزا کے خلاف اپیل کرکے ضمانت پر رہا ہوگئے تھے، وہ سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھی ہیں جنہوں نے انہیں 2021 میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے سری لنکا کے قانونی نظام میں اصلاحات کے لیے پینل کا سربراہ بنایا تھا۔

اس وقت حزب اختلاف کے قانون ساز شناکیان رسمانکم نے گناسارا کی تقرری کو ‘ستم ظریفی کی تعریف’ قرار دیا تھا۔

سنہ 2018 میں گناسارا کو لاپتہ کارٹونسٹ کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے اور توہین عدالت کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن نو ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے معاف کیے جانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

ان کے سرپرست راجا پاکسے کو 2022 میں ملک کے غیر معمولی معاشی بحران پر مہینوں کے احتجاج کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top