مقبول خبریں
ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایلون مسک اور روبوٹ کی (مصنوعی ذہانت ) پر مبنی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ ایک روبوٹ سے بال کٹوا رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے والے ایلون مسک سے ویڈیو میں اے آئی روبوٹ یہ پوچھتا ہے کہ وہ کس قسم کے بال کٹوائیں گے بلکہ انکے ساتھ گپ شپ بھی کرتا نظر آ رہا ہے۔
اے آئی ویڈیو کلپ میں (روبوٹک حجام) بڑی مہارت سے قینچی چلاتے ہوئے مسک کے بال تراش رہا ہے اور اس کی حرکات بالکل انسانوں جیسی دیکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک نے نام تبدیل کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
مزید پڑھیں:کیا امریکا دیوالیہ ہونے جا رہا ہے؟ ایلون مسک نے انکشاف کردیا
رپورٹ کے مطابق متعدد فیکٹ چیکرز نے تیزی سے وائرل ہونے والی ایلون مسک کی روبوٹ سے بال تراشنے کے مبینہ کلپ کو اے آئی پر مبنی قرار دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے ترتیب دی گئی ہے۔
View this post on Instagram
دلچسپ بات ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز سے بار بار شیئر کیا جا رہا ہے اور جس سے یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ ایلون مسک کا تیار کردہ روبوٹ انسانوں کی طرح بال بھی تراش سکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں مختلف آرا بھی شیئر کی جارہی ہیں۔