ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ

09 جنوری, 2025 14:49

برطانوی قانون ساز جان میکڈونل نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

جان میک ڈونل نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم پر لندن میں تعینات اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے یہ بات برطانوی وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور  افغانستان ہمیش فالکنر کی موجودگی میں منعقدہ پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سابق شیڈو چانسلر نے اسرائیل کو جنگی جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے اسے ‘معاشی اور فوجی طور پر’ الگ تھلگ کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ برطانوی حکومت اس عمل میں ‘قائدانہ کردار’ ادا کر سکتی ہے۔

میکڈونل نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں اور محاصرے کے نتیجے میں بھوک اور سردی سے مرنے والے بچوں کی تصاویر دیکھی ہیں، برطانوی حکومت کے اقدامات کا اسرائیل پر مطلوبہ اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے وزیراعظم کیر اسٹارمر کی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ صیہونی حکومت کو "تنہا” کرنے کے لئے کسی قسم کے مذاکراتی حل کے حصول میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مجھے خاص طور پر پریشان کرتی ہے وہ اسرائیلی سفیر  ہیں جو گریٹر اسرائیل کا دفاع کرتے ہیں، یہ سفیر اب بھی ہمارے ملک میں ہے، ہم اسرائیلی سفیر کو کیوں نہیں نکالتے؟”

برطانیہ میں صیہونی حکومت کو مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض قانون سازوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو صیہونی اسرائیل کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے جو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

اس سے قبل برطانوی عوام نے ایک پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے جس میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی حمایت کرنے پر اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top