مقبول خبریں
500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری، پاکستان سے کون کون شامل؟
دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی کتاب ‘دی مسلم 500’ کے 2025ویں ایڈیشن جاری کردی گئی۔
دی مسلم 500 ڈاٹ کام کے مطابق میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر، سابق وزیراعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی، مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی اور دیگر قابل ذکر پاکستانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
با اثر مسلمانوں کی فہرست میں اردن کے شہر عمان میں رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے سالانہ اشاعت ہے۔ اس میں ایسے افراد پر روشنی ڈالی گئی ہے جو عالمی مسلم کمیونٹی پر نمایاں طور پر اثر انداز ہوتے ہیں، چاہے وہ ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا دیگر مؤثر طریقوں سے ہوں۔
مزید پڑھیں:عابدہ پروین بھی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل
2025 ایڈیشن کی جاری کردہ دی مسلم 500 کی فہرست میں گورننس، فوجی قیادت، انسان دوستی اور دیگر شعبوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی شامل ہیں۔
شہباز شریف کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2024 میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد 23 ویں وزیر اعظم (2022-23) کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بنے۔
خیال رہے کہ پہلی بار 2009 میں شائع ہونے والی ‘دی مسلم 500: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان’ ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہے، جسے عمان، اردن میں رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر نے ترتیب دیا ہے۔