مقبول خبریں
ایران نے جدید ترین ڈرونز تیار کرلیے، صیہونی حکومت خوف کا شکار
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج کو اسمارٹ خصوصیات کے حامل ایک ہزار جدید ڈرونز موصول ہوئے ہیں۔
ایران میں جاری "پیامبر اعظم 19” فوجی مشقوں کے سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مقامی طور پر تیار کردہ ایک ہزار جدید ترین ڈرونز استعمال کرنے کے قابل ہوگیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے ہمیشہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید طاقت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے کون سے خودکش ڈرون نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں؟
فوج اور پاسداران انقلاب نے ایک مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کیا ہے جسے پیامبر اعظم 19 مشق کا نام دیا گیا ہے جو سالانہ "پاور” مشقوں کا ایک حصہ ہے۔
مشق کا مقصد جنگی طاقت میں اضافہ کرنا، ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔