ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

غزہ؛ حماس نے مزید 3 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا

09 جنوری, 2025 13:15

شمالی غزہ میں فلسطینی کی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے میں مزید 3 اسرائیلی فوجی اپنے انجام کو پہنچا دیا۔

اسرائیلی میڈیا ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس کے راکٹ حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حماس کے حملے میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سارجنٹ میٹیو یاکوف پرل اور سارجنٹ کیناؤ کاسا شامل ہیں۔

اسرائیلی ملٹری فورس نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو ایک بڑے دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا تھا جو بیت ہنون میں آپریشن کے دوران ایک ٹینک کے خلاف پھٹ گیا۔

مزید پڑھیں:صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا، عرب ممالک کی مذمت

مزید پڑھیں:ایران کے کون سے خودکش ڈرون نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں؟

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اسی واقعے میں 3 دیگر فوجی زخمی ہوئے جن میں ایک افسر کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 401 تک پہنچ گئی ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کا معاہدہ بہت قریب ہے جس سے غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں ہم جنگ بندی اور یرغمالیوں کے حوالے سے ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی غزہ میں 6 جنوری کو بھی 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی عالمی خبریں رپورٹ ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top