ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

سرکاری حج 2025؛ درخواستیں جمع نہ کرانے والوں کیلئے خوشخبری

09 جنوری, 2025 11:00

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم 2025 کیلئے درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت مزید 5 ہزار عازمین اس سال حج ادا کرسکیں گے، جس کیلئے درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے سے شروع کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، تاہم سرکاری حج اسکیم میں رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:حجاب کی خلاف ورزی! ایران نے سخت سزائیں متعارف کروادیں

مزید بتایا گیا کہ نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سرکاری حج 2025 کی درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کئے جانے کی تجویز بھی زیر غور لائی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top