ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

پاکستان کا کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

09 جنوری, 2025 10:14

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے جامع اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ایک نیا قانون’’ ورچوئل ایسٹس بل 2025‘‘ جلد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کا مقصد کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل معیشت کو قانونی دائرہ کار میں لانا ہے۔

حکومتی جماعت کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے اسے پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا ہے، جس کے تحت کرپٹو کرنسی، ورچوئل ایسٹس اور ڈیجیٹل روپے کے حوالے سے قوانین بنائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:بھوٹان نے کرپٹو کی دنیا میں پاکستان سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

بل کے مطابق پاکستانی روپے کی طرح ایک ڈیجیٹل کرنسی جاری کی جائے گی، جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔

اسی طرح ورچوئل ایسٹ زونز سرمایہ کاری کو فروغ دینے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور ڈیجیٹل معیشت میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے قائم کیے جائیں گے۔

حکومت نیشنل ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری کمیشن قائم کرے گی، جو ورچوئل ایسٹس کی افادیت اور خطرات کا جائزہ لے گا۔ اس کمیشن کا کام کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ڈیجیٹل کرنسی کے معیار کی نگرانی کرنا ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top