مقبول خبریں
ایران کے کون سے خودکش ڈرون نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں؟
ایران کے خودکش ڈرون شاہد 136 کے جدید ترین ورژن کی تباہ کن صلاحیتوں نے قابض اسرائیلی حکام کو خوفزدہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 ہزار کلومیٹر کی رینج والے اس ڈرون کی پرواز کی طاقت حیرت انگیز ہے، جس نے قابض اسرائیل کی نیندیں حرام کردی ہیں
عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے اعلیٰ سطحی سیکورٹی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ڈرون دور دراز مقامات کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے اور ایران کی فوجی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ ایرانی ڈرون بہترین حکمت عملی کی طاقت کا حامل ہے اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے اہم اہداف کو تباہ کر سکتا ہے جو کہ کروز بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے کم لاگت کے ساتھ دشمن کے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو آسانی سے نشانہ کا بہترین آپشن ہے۔
صیہونی حکام نے مزید کہا کہ اس ڈرون کے ذریعے ایران خلیج فارس کے ساحلی ممالک یا اس سے آگے شمالی افریقا یا یورپ میں دشمن کے اہداف کو تباہ کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خودکش ڈرون کا یہ جدید ترین ورژن سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو سپیس فورس نے ڈیزائن کیا ہے۔