مقبول خبریں
ضلع کرم: متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
نئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق خان نے اہم ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ اشیاء خوردنوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ چکا ہے۔
اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا خیریت سے پارا چنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن کو قائم رکھیں۔
پاراچنار کے لیے اشیائے خورونوش کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوا تھا جس میں کھانے پینے اور دیگر سامان شام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم میں دھرنے سے قافلے پارا چنار روانہ نہ ہوسکے، سامان خراب ہونے کا خدشہ
قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی نے حکومت کو قافلے کے بحفاظت گزرنے کی ضمانت دی تھی، امن کمیٹی نے بگن متاثرین کو بھی ضمانت دی کہ حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر پر حملے کے ملزمان کو انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، ایک ہفتےمیں امدادی اشیا کے مزید دو سے تین قافلے کرم بھیجے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر پر فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے 4 جنوری 2025 کو پارا چنار کے لیے چلنے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کُرم؛ مندوری میں مُظاہرین کا دھرنا جاری، خوراک سے لدی 25 گاڑیاں واپس روانہ
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن کے لیے امدادی قافلہ ٹل سے روانہ ہوا تھا۔
حکام کے مطابق بگن کے لیے ایف ڈی ایم اے کی 10 گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہوئیں، بگن متاثرین کے لیے ٹینٹ، گرم کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف قسم کی اشیاء شامل ہیں۔