ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر عاصمہ عباس پھٹ پڑیں

08 جنوری, 2025 17:44

پاکستان کی سینئر اداکارہ عاصمہ عباس نے نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خوبرو اداکارہ نیلم منیر دبئی میں اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے محمد رشید سے شادی کی۔

نیلم منیر کے نکاح فوٹو شوٹ نے ان کے شوہر کا اصل پیشہ اور قومیت کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا۔ اداکارہ کی شادی پر عوامی تنقید کے جواب میں کئی اداکار وی لاگ بنا رہے ہیں۔

نیلم منیر کے ناقدین پر جوابی وار کرتے ہوئے سینئر اداکارہ عاصمہ عباس بھی میدان میں آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا

ایک بیان میں عاصمہ عباس نے کہا کہ باصلاحیت اور پیاری اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، وہ بہت خوبصورت ہیں، مجھے ان کی عاجزی یاد ہے جب ہم ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

عاصمہ عباس کا کہنا تھا کہ جب میری بہن سمبل کا انتقال ہوا تو نیلم منیر نے مجھے تسلی دی اور میری دیکھ بھال کی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نیلم گپ شپ یا کسی بھی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں، ماشاء اللہ ان کی شادی ہو چکی لیکن ان کی شادی نے ان کے شوہر کے بارے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم مُنیر نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں آپ سب نیلم کے شوہر کی قومیت کے بارے میں متجسس تھے اور پھر آپ نے ان کے پیشے کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

نیلم منیر اور ان کے شوہر کے ناقدین کو مخاطب کرکے عاصمہ عباس نے کہا کہ آپ سبھی مصالحے دار خبروں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں،  آپ کو ان کی زندگی کے بارے میں اتنے متجسس ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ دوسروں کی خوشی میں خوش رہنے کی کوشش کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top