ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

سرحد پر کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران

08 جنوری, 2025 15:12

پاسداران انقلاب کی گراؤنڈ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاک پور کا کہنا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔

پاک پور نے جاری فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشق سیکورٹی اور دفاعی پہلوؤں کے ساتھ جاری ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد پاک پور کا کہنا تھا کہ مشق کے سکیورٹی پہلو ملک کے مغربی سرحدی علاقوں میں شروع ہو چکے اور مستقبل قریب میں اس مشق کا دفاعی پہلو ملک کے جنوب میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیمبر اعظم 19 مشق پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے سالانہ پروگراموں کا ایک حصہ ہے اور اس کا مقصد جنگی طاقت میں اضافہ، ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اپنا دارالحکومت تہران سے کہاں منتقل کر رہا ہے؟

پاسداران انقلاب کی گراؤنڈ فورس کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر کسی بھی خطرے یا تجاوزات کا ہماری مسلح افواج کی طرف سے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

محمد پاک پور نے زور دے کر کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہماری تیاری اعلی ٰ ترین سطح پر ہے اور سرحدی سلامتی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top