ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

کراچی میں سردی سے ابتک کتنے لوگ چل بسے؟ حیران کُن انکشاف

08 جنوری, 2025 15:20

کراچی: ماہ دسمبر سے اب تک شہر بھر سے 63 بے گھر نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق مرنے والے نشے کے عادی افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ 63 میں سے 13 بے گھر نشے کے عادی افراد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی۔

کراچی میں سردی نشے کے عادی افراد اور بے گھروں کیلئے مشکل بن گئی ہے جبکہ بے گھر اور نشے کے عادی افراد کیلئے یہ موسم جان لیوا ثابت ہونے لگا ہے، تاہم شہر کے فٹ پاتھوں اور پل کے نیچے سے لاوارث لاشوں کے ملنے کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سردی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں دسمبر کے ماہ سے ابتک 63 لاشیں ملی ہیں، اس لیے سردی کے موسم میں شہر کے فٹ پاتھوں پر لاوارث اور ناقابل شناخت لاشیں ملتی ہیں، ان لاوارث میتوں کی تدفین ادارہ اپنے وسائل سے کرتا ہے۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ زیادہ تر لاشیں پاک کالونی، لانڈھی، سائٹ سپر ہائی وے سے ملتی ہیں، ان کی موت کی وجوہات کوئی بھی ہوں ان کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوتا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شہر میں گزشتہ سال کے آخری ماہ دسمبر میں 48 اور سال 2025 جنوری میں ابتک 15 نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top