مقبول خبریں
حماس کا نئے سربراہ کی تقرری سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروپ ایک نئے رہنما کے تقرر پر غور کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتا ہے۔
اسامہ حمدان کا یہ بیان حماس کی جانب سے 17 اکتوبر 2024 کو غزہ کی پٹی میں صیہونی بمباری کے نتیجے میں اپنے سابق رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔
فلسطینی شہاب نیو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے حماس کی جانب سے مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی اس خواہش کو کچل نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
انہوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جاری مظالم نے فلسطینی قوم کو ہر چیز سے محروم کردیا ہے۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے محصور فلسطینی علاقے سے قابض افواج کی پسپائی، قیدیوں کے تبادلے اور بغیر کسی پیشگی شرط کے غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔