ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

08 جنوری, 2025 14:08

اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

ساما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یرغمالیوں کے اہل خانہ کے 112 ارکان نے نیتن یاہو پر قیدیوں کو نظر انداز کرنے اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

قانونی اقدام کے بعد یرغمالیوں کے اہل خانہ نے مظاہرہ کیا اور حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا تاکہ قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیتن یاہو کی جانب سے حماس کے ساتھ مذاکرات میں سخت مطالبات نافذ کرنے پر اصرار نے عوامی غصے کو ہوا دی جس سے ان کی انتظامیہ پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس سے لڑائی؛ اسرائیلی فوج کا میجر، کیپٹن جہنم رسید

اہل خانہ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ان کے رشتہ داروں کی طویل قید کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

اسرائیل کے مختلف حصوں میں روزانہ احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top