ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

ویڈیو: مُنفرد بکری کا بچہ لاکھوں روپوں میں نیلام

08 جنوری, 2025 12:05

ریاض: سعودی عرب میں لمبے کانوں والا مُنفرد بکری کا بچہ ساٹھ ہزار سعودی ریال میں فروخت ہو گیا۔

لمبے کانوں والے بکرے کی نایاب خصوصیات نے اسے سعودی عرب میں ہر ایک کا مرکز نگاہ بنا دیا جہاں اس کی فروخت کیلئے نیلامی کی ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بکرے کی منفرد شکل اور خوبصورتی نے اس کی اہمیت میں اور اضافہ کردیا اور مقامی شہریوں نے بکرے کے حصول کیلئے بولی بڑھانی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:دنیا کی 100 بااثر خواتین: بھیڑ بکری چرانے والی پاکستانی خاتون بھی شامل

تقریب کے دوران ایک سعودی شہری نے 60 ہزار سعودی ریال جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 44 لاکھ 10 ہزار روپے کے لگ بھگ میں خرید لیا۔ یہ بکرا اپنی خاص شکل و صورت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور نیلامی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ واقعہ سعودی عرب میں منفرد جانوروں کی خرید و فروخت کے شوق کی عکاسی کرتا ہے، جہاں لوگ ایسے مخصوص جانوروں کے حصول کے لیے بڑی رقمیں خرچ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top