مقبول خبریں
مُرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ چوزوں کی مبینہ مصنوعی قلت، شادیوں کے موسم کے دوران بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے مارکیٹ کے نرخوں میں اضافے کا سامنا ہے۔
لاہور میں ٹولنگٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید نے آپریشنل اخراجات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا جواز پیش کیا۔ تاجروں نے پولٹری فارموں کو بھی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محدود سپلائی نے انہیں مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور کیا ہے۔
مزید پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
تاجر عاقب خان نے وضاحت کی کہ جب سامان کم ہوتا ہے، تو ہم انہیں اونچی قیمتوں پر خریدتے ہیں اور مارک اپ پر فروخت کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 4 روپے کمی کے بعد 591 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم دکاندار اس سے کہیں زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں زندہ مرغی 412 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ صاف گوشت خطرناک حد تک 680 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دکاندار قیمتوں میں اضافے کی وجہ شادیوں کے موسم کو قرار دیتے ہیں جبکہ عام آدمی نے مہنگے داموں گوشت کی خریداری کم کر دی ہے۔
سرد موسم نے چکن کی بڑھتی ہوئی مانگ میں حصہ لیا ہے، خاص طور پر سوپ، تکہ، اور دیگر موسمی پکوانوں کیلئے جس نے رسد اور طلب کے درمیان فرق کو مزید بڑھا دیا ہے۔
شہریوں نے بڑھتے ہوئے اخراجات پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں کچھ نے حکومت سے مداخلت کرنے پر زور دیا ہے۔