ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، حکومت کا بڑا فیصلہ

08 جنوری, 2025 10:16

کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کیلئے طلباء کی اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔ میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج ایجوکیشن میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث

خیال رہے کہ تین رکنی میڈیکل اسکریننگ ٹیم صوبے کے کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کر سکتی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔، تعلیمی اداروں میں سمینار، ورکشاپس بھی کرائے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top