ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا

07 جنوری, 2025 18:28

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد میزبان ندا یاسر نے انکے شوہر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ایک پروگرام کی میزبانی کے دوران اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر نے معروف اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے دل میں بہت خاص جگہ رکھتی ہے کیونکہ اس نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، یہ سوچ کر کہ وہ ایک عرب ہے، لیکن میرا اندازہ ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور دبئی میں آباد ہیں۔

مزید پڑھیں: نیلم مُنیر نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی آگے کی خوشگوار زندگی کی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی، دولہا کون؟

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ اداکارہ نیلم منیر نے محمد راشد دبئی کے کوئی کاروباری شخص نہیں بلکہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔

دبئی میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ان کے تجربے کے لحاظ سے 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم کے درمیان ہوتی ہے جو پاکستان کے تقریباً 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے بنتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top