جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

ایران؛ کتنی عمر کی اب خواتین چہرے کی سرجری کرواسکتی ہیں؟

07 جنوری, 2025 18:30

ایران نے خوبصورت نظر آنے کیلئے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایران میں کاسمیٹک سرجری کرانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کاسمیٹک سرجری کی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

ایرانی خواتین اپنے شوہروں کیلئے خود کو زیادہ دلکش دکھانے کیلئے سرجریز کراوتی ہیں، ان میں ناک کی سرجری زیادہ مقبول ہیں۔

تاہم اب ایران کی نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سیگریٹ نہ پینے والی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کا بڑا اضافہ

ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے اب 18 سال کا ہونا لازمی نہیں بلکہ 14 برس کی لڑکیاں اور 16 سال کے لڑکے بھی یہ سرجری کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کی عمر 18 سال مقرر تھی اور خلاف ورزی پر سزا بھی دی جا تی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top