مقبول خبریں
ملک میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا نرخ ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3350 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھوٹان نے کرپٹو کی دنیا میں پاکستان سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 10 ڈالر کے اضافے سے سونے کا بھاؤ 2642 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔