ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

نوجوان جرمن فٹبالر موت کی نیند سُوگیا، کلب کی تصدیق

07 جنوری, 2025 15:03

جرمن فٹ بال کلب نے 27 دسمبر کو بستر پر مُردہ پانے والے 22 سالہ فٹبالر لوکا میکسنر کی موت پر بیان جاری کر دیا۔

جرمن فٹبال کلب (ایس ایس وی) ریوٹلنگن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 22 سالہ جرمن مڈ فیلڈر لوکا میکسنر 27 دسمبر جمعہ کو غیر متوقع طور پر انتقال کر گئے۔

جرمن ٹیم ایس ایس وی ریوٹلنگن نے ایک دل دہلا دینے والے بیان میں نوجوان کھلاڑی لوکا میکسنر کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔

ترجمہ شدہ بیان میں کہا گیا کہ ایس ایس وی فیملی لوکا میکسنر کی موت سے شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ اس کی ٹیم کے ساتھی، تمام کمیٹیاں اور ملازمین لوکا کے رشتہ داروں کے ساتھ اظہار تعزیت کر رہے ہیں اور ہماری دعائیں انکے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کس نے جیتا؟

بیان میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ہمیں خوفناک خبر ملی کہ ہمارے کھلاڑی لوکا میکسنر جمعہ 27 دسمبر کو 22 سال کی عمر میں غیر متوقع طور پر انتقال کر گیا، ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں لوکاس کے خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top