مقبول خبریں
کراچی میں سردی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟
![کراچی میں سردی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2025/01/weat.jpg)
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی لہر 9 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے جب کہ شمال مشرق سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، جناح ٹرمینل پر جنوری کا اوسط درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش
ماہر موسمیات نے بتایا کہ اس کے علاوہ شاہراہ فیصل پر 11.5، ماڑی پور میں10 اور بن قاسم میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں معمول سے زیادہ ٹھنڈ ہورہی ہے، دسمبر اور جنوری میں سردی گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ ہے، کراچی میں ٹھنڈ کی لہراگلے دو تین روز تک رہنے کاامکان ہے۔